کوہالہ
افسوس ناک حادثہ
تھانہ بکوٹ کی حدود سیاحتی مقام کنیر پل المعروف نیلم پوائنٹ نزد کوھالہ پر ٹرک کی بریک فیل ھونے سے 2 سیاح موقع پر جان بحق ۔ 2 شدید زخمی علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل
کوہالہ نیلم پوائنٹ بے قابو ٹرک نے سیاحوں کی گاڑیاں کچل دی ایک ہی خاندان کے دو افراد جاں۔ حق اور دو ذخمی۔
سیاح نعیم صادق ولد صادق ، 15 سالہ انابیہ نعیم دختر نعیم سکنہ خانیوال ، جان بحق ،
زخمیوں کو پولیس اور مقامی افراد نے علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا
بدقسمت خاندان کوہ مری سے سیر وسیاحت کے لیے سوزوکی گاڑی میں اس مقام پر آیا اور ابھی اتررہے تھے کہ کوھالہ بکوٹ سائیڈ جانے والا ٹریک بریک فیل ھونے سے سیاحوں پر چڑھ گیا ۔مقامی لوگوں اور چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ حسام جمشید عباسی تھانہ بکوٹ پولیس چوکی کوھالہ نے موقع پر امدادی کارروائیوں کے بعد زخمیوں اور جنوبی پنجاب کے سیاحوں کو ریسکیو 1122 کے زریعے روانہ کیا
