کرم میں فرقہ ورانہ لڑائی میں 37 ہلاکتیں DW

 


کرم میں فرقہ ورانہ لڑائی میں 37 ہلاکتیں

پاکستان کے شمال مغربی ضلع کرم میں گزشتہ چھ روز سے شیعہ اور سنی فرقوں سے تعلق رکھنے والے قبائل کے درمیان جاری لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے جب کہ ڈیڑھ سو سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

صوبے خیبر پختونخوا کا ضلع کرم فرقہ وارانہ تشدد کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔ رواں برس جولائی میں بھی شیعہ سنی لڑائی میں 35 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور یہ لڑائی مقامی جرگے میں جنگ بندی پر اتفاق کے بعد تھمی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ ضلع میں تشدد کی اس نئی لہر میں فریقین بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہے ہیں جب کہ کرم کے دس علاقے اس لڑائی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور مقامی رہنما اس کوشش میں ہیں کہ کسی طرح فریقین کے درمیان کوئی فائربندی معاہدہ طے پا جائے۔


جدید تر اس سے پرانی