اسرائیل کے شہر طمرہ کے قریب ایک ہائی وے پر راکٹ گرنے کے مناظر گاڑی میں لگے کیمرے نے ریکارڈ کر لیے.




 اسرائیل کے شہر طمرہ کے قریب ایک ہائی وے پر راکٹ گرنے کے مناظر گاڑی میں لگے کیمرے نے ریکارڈ کر لیے۔ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے اور خدشہ ہے کہ یہ لڑائی باقاعدہ جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ اسرائیل کی فوج نے پیر اور منگل کو حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے لبنان کے جنوبی علاقوں پر حملے کیے جن میں 558 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ حزب اللہ کی جانب سے بھی اسرائیل پر راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ طمرہ شہر کے قریب ایک ہائی وے راکٹ حملوں کی زد میں آنے کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔⁣

جدید تر اس سے پرانی