ہجیرہ / پونچھ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا پونچھ / ہجیرہ میں جلسہ عام سے خطاب

 


ہجیرہ / پونچھ 

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا پونچھ / ہجیرہ میں جلسہ عام سے خطاب 

پونچھ کی دھرتی کے اسلاف نے قربنایاں دیں تو ہمیں یہ بہترین نظام حکومت ملا ، وزیراعظم آزادکشمیر 

اکابرین نے آزاد حکومت کا نظام قائم کرنے کے لیے زندگیاں وقف کردیں ، وزیراعظم آزادکشمیر 

اسلاف کی قربانیوں کو مستقبل کی نسلوں تک پہنچانا ہے ، وزیراعظم آزادکشمیر 

آزادکشمیر میں شہری آزادیوں اور مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال کا کوئی موازنہ نہیں ہے ، وزیراعظم آزادکشمیر 

سوشل میڈیا کی آوارگی کو روکیں گے اور الحاق پاکستان کے نظریہ کا دفاع کرتے رہیں گے ، چوہدری انوار الحق 

تبدیلی اسی وقت آئے گی جب ہم سنجیدہ ہوں گے ، چوہدری انوار الحق 

لوگوں کا حکومتوں کے ساتھ رشتہ مضبوط سچائی کی بنیاد پر ہوتا ہے ، چوہدری انوار الحق 

وسائل کے بغیر اعلانات نہیں کریں گے ، وزیراعظم آزادکشمیر 

ہجیرہ کو ضلع بنانے کے لیے وسائل ہونے چاہیں ، وزیراعظم آزادکشمیر 

عوامی مطالبات کی آڑ میں انتشار کو روکنا ہوگا ، چوہدری انوار الحق 

“پاکستان کے زیر انتظام آزادکشمیر “کا جملہ کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے ، چوہدری انوار الحق 

الحاق پاکستان کا نظریہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، وزیراعظم آزادکشمیر 

تقسیم کشمیر کی سازش کی کوئی جرات نہیں کرسکتا ، وزیراعظم آزادکشمیر 

جز نہیں کل کی بنیاد پر تحریک آزادی کی تکمیل کے بعد پاکستان کے ساتھ شامل ہوں گے ، وزیراعظم آزادکشمیر 

این ٹی ایس اور پی ایس سی کو سیاسی اثر و رسوخ سے پاک کردیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر 

معاشرے میں پنپتی نظریاتی آلودگی سے نظام سیاست کو الگ کرنا ہوگا ، چوہدری انوار الحق 

موجودہ حکومت نے عوامی فلاح کے لیے میرٹ قائم کیا، وزیراعظم آزادکشمیر 

حق داروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے ادارے قائم کیے ہیں ، چوہدری انوار الحق 

حکومت پاکستان نے ہمیشہ مالی معاونت کی اور بڑے بھائی کا کردار نبھایا ، چوہدری انوار الحق 

بھارت مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کا ڈرامہ کرکے امن کا جھانسا دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ، چوہدری انوار الحق 

پاکستان اور کشمیر کے عوام میں دوطرفہ محبت کے لازوال رشتے قائم ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر  

سیاسی کارکن کی میراث اس کا کردار ہوتا ہے،کردار ہار جائے تو جسم کے بت کی وقعت نہیں رہتی ، وزیراعظم آزاد کشمیر 

ہمیں اپنے آباو اجداد کے نظریہ کو اپنی نسلوں میں منتقل کرنا ہوگا ، وزیراعظم آزاد کشمیر 

نظریہ تحریک آزادی عام بات نہیں شہیدوں کے خون کا صدقہ ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر 

ہم نے اپنے آباو اجداد کے نظریہ کی پاسداری کرنی ہے اور تکمیل پاکستان کا نظریہ کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے ، وزیر اعظم آزاد کشمیر 

مودی سن لے ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر 

وزیراعظم آزاد کشمیر کا ہجیرہ میں مستقل بنیادوں پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کا اعلان

جدید تر اس سے پرانی