فلسطینی صدر محمود عباس نے جمعرات کے روز نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں اسرائیل اور اس کے حملوں کی مذمت کی اور دنیا پر زور دیا کہ وہ ان کے الفاظ میں ’ نسل کشی‘ کو بند کروائے۔ محمود عباس نے فلسطینیوں کے حوالے سے امریکی پالیسیوں پر بھی تنقید کی۔ اسرائیل کے اقوام متحدہ میں سفیر ڈینی ڈینن نے صدر محمود عباس کی تقریر کے جواب میں نسل کشی جیسے الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ فلسطینی صدر نے 26 منٹ کی تقریر میں ایک بار بھی حماس کا نام نہیں لیا ہے۔
