کشمیر میڈیا فورم ) سماہنی)
تحصیل ہیڈ کوارٹر سماہنی میں نادرا آفس کے قریب آفریز اقبال کی کشمیر آٹوز موٹر سائیکل ورکشاپ میں رات 11:30 بجے کے قریب آگ لگ گئی، مقامی نوجوانوں نے دوکان کے بند شٹر سے دھواں اور شعلے دیکھ کر دیگر مقامی نوجوانوں کو بتایا، واقع کی اطلاع پر بڑی تعداد میں نوجوان موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، بعد ازیں ریسکیوں 1122 کی گاڑی بھی موقع پر پہنچ آئی اور ریسکیوں اہلکاروں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے پانی کا استعمال کیا ،
آگ کے باعث دوکان میں موجود نقدی، ایک موٹر سائیکل، لاکھوں مالیت کا سامان اور سپئیر پارٹس جل کر خاکستر ہو گئے، جبکہ اس تمام تر صورتحال کے وقت مارکیٹ کا چوکیدار غائب پایا گیا، اور جسے بعد ازیں فون کر کے موقع پر بلایا گیا،
انجمن تاجران سماہنی کے صدر راجہ نصیر اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سماہنی اور تاجران سے مل کر کشمیر آٹوز شاپ کے مالک آفریز اقبال کے ہونے والے نقصان کا ازالہ کریں گے، جبکہ چوکیدار کی غفلت کا بھی بھرپور نوٹس لیا جائے گا،

