ضلع کشتواڑ مقبوضہ کشمیر کی تحصیل مڑواہ کے گاؤں مل وڑون آتش زدگی کے بھیانک واقعے میں 70 سے زائد مکانات خاکستر رپورٹ... بدرالسلام جعفری


ضلع کشتواڑ مقبوضہ کشمیر کی تحصیل مڑواہ کے گاؤں مل وڑون آتش زدگی کے بھیانک واقعے میں 70 سے زائد مکانات خاکستر 
 رپورٹ... بدرالسلام جعفری 
ضلع کشتواڑ کی تحصیل مڑوہ کے گاؤں مل وڑون کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے آس پاس کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 70 سے زیادہ مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔
مڑوہ ضلع کشتواڑ کا ایک دور افتادہ علاقہ ہے اور سڑک نہ ہونے کی وجہ سے فائر سروس کو موقع پر پہنچنے میں دشوار کا سامنا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ سینئر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور وہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مقامی لوگوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ آخری اطلاعات تک آگ پر قابو کی کوششیں جاری تھیں۔ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔


 

جدید تر اس سے پرانی