بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کے سینئر اہلکار نے بتایا ہے کہ بھارت کے نامور اداکار اور سیاستدان گووندا کو زخمی حالت میں ممبئی کے ایک ہسپتال لایا گیا ہے۔
بالی وڈ کے نامور اداکار وسیاست دان گووندا اپنی ہی ریولور سے حادثاتی طور پر نکلنے والی گولی سے زخمی ہوگئے، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔