چوہدری مسعود شاکر لوکل کونسلر بنڈی ضلع بھمبر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپنے علاقے کی فلاح و بہبود میری ذمہ داری ہے جس میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہوں اور آئندہ بھی رہوں گا ۔بستی مہراں واٹر سپلائی جو کچھ دن پہلے سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی تھی اب اس پر کام شروع ہے انشاللہ بہت جلد اس کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا اس کام میں تعاون کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے واٹر سپلائی کو بحال کرنے کیلئے مالی سپورٹ کی اور جنہوں نے اپنا قیمتی وقت وقف کیا ان سب کو اللہ پاک جزائے خیر عطا فرمائیں
خصوصی ممنون و مشکور ہوں چوہدری رضا صاحب یوکے اور ان کی ٹیم کا صوبیدار ذوالفقار صاحب اور چوہدری ندیم صاحب عائشہ ویلفئیر فاؤنڈیشن بنڈی جنہوں نے حسبِ توفیق معاونت کی.
