سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری، خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں وفد کی صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات ۔
پاکستان اور سعودی عرب کا معیشت، زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانےکے عزم کا اعادہ ۔صدرمملکت
• دونوں برادر ممالک کوخطے اور اسلامی دنیا کے خوشحال اور پرامن مستقبل کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے۔ صدرمملکت
• پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی اور آزمودہ تعلقات ہیں۔ صدرمملکت
• دونوں ممالک نے خواہش کا اظہار کیا کہ ان تعلقات کو ایک طویل المدتی اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے۔ صدرمملکت
• صدر مملکت نےپاکستان کا سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔صدرمملکت
• صدر مملکت نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم، جلالت مآب محمد بن سلمان آل سعود کی بصیرت افروز قیادت کی تعریف کی۔
• صدرمملکت نے سعودی عرب کی ویژن 2030 کے تحت شاندار ترقی کو بھی سراہا ۔
• صدر مملکت نے سعودی عرب کا ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔
• سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی ہمارے لیےباعث مسرت اور فخر ہے۔ صدرمملکت
سعودی عرب نے پاکستان کے تعمیری انفراسٹکچر اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔ سعودی وزیر براے سرمایہ کاری
• سعودی وفد مختلف شعبوں میں 25 معاہدوں پر دستخط کرے گا ۔ سعودی وزیر براے سرمایہ کاری
• ان معاہدوں سے دوطرفہ اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ سعودی وزیر براے سرمایہ کاری
• دونوں برادر ممالک نے زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
