سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام تحصیل سماہنی کے گاؤں سونا ویلی میں کمانڈر راجہ ہارون شہید کی پچیسویں برسی کے موقع پر اسیر وطن شہدا کانفرنس و برسی تقریب کا انعقاد


سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام تحصیل سماہنی کے گاؤں سونا ویلی میں کمانڈر راجہ ہارون شہید کی پچیسویں برسی کے موقع پر اسیر وطن شہدا کانفرنس و برسی تقریب کا انعقاد، تنظیم کے مرکزی قائدین کی شرکت، قبل ازیں پونا،جنڈالہ،چوکی تا سونا ویلی ریلی نکالی گئی جو موٹرسائیکلوں و کاروں پر مشتمل تھی،شرکائے ریلی نے کشمیر بنے گا خودمختار،تقسیم کشمیر نامنظور نامنظور،یاسین ملک کو رہا کرو،ہم چھین کے لیں گے آزادی،اس آر بھی لیں گے آزادی،اُس پار بھی لیں گے آزادی کے فلک شگاف نعرے لگائے،چوکی بازار میں صدر انجمن تاجران عابد اسلم نے تاجروں کے ہمراہ شرکائے ریلی کا استقبال کیا،سونا ویلی پہنچنے پر اہلیان علاقہ نے قائدین و کانفرنس کے شرکا کا پرتپاک استقبال کیا اور آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے،کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک ونعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حافظ ظہیر نے کیا،صدارت تنظیم کے مقامی سینئر راجہ محمد سلیمان نے کی،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض زونل صدر ساجد محمود صدیقی نے سرانجام دیے،مقررین مرکزی راہنماؤں سلیم ہارون آف سرینگر،قاری نصیر احمد آف تراڑکھل،مسلم لیگ ن کے راہنما میجر ریٹائرڈ خضرالرحمان راجہ،پروفیسر عبدالعزیزنجم،جاوید حنیف،سردار انور خان،حمزہ راجپوت،ابرار افتخار،سینئر راہنما راجہ گلنواز خان،راجہ رب نواز خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ہارون شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہارون شہید نے ریاست جموں و کشمیر کی ازادی و خودمختاری کے لیے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا شہید کے مشن کو زندہ رکھنے کے لیے ہمیں برادری ازم علاقائی ازم اور ذات پات  سے باہر نکلنا ہو گا اور ایک قوم بن کر منقسم ریاست جموں کشمیر کی ازادی کے لیے جہدوجہد کرنی ہو گی،کشمیری عوام تمام تر مصائب ومشکلات کے باوجود اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے آزادی کی تحریک کو زندہ رکھے ہوئے ہیں وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر آزاد ہو گا،کشمیریوں کو اپنا مقدمہ لڑنے کے لئے کسی وکیل کی ضرورت نہیں کشمیریوں کیساتھ ڈرامہ بازیاں اب بند کی جائیں جے کے ایل ایف کے سینئر راہنما قاری نصیر احمد نے اپنے مخصو ص اندازخطابت سے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کشمیریوں پر فرض ہے کہ اپنی ماں دھرتی کی آزادی اور اسکے تشخص کی حفاظت کے لئے اٹھ کھڑے ہوں،کوئی ملک ہمیں آزادی پلیٹ میں رکھ کرپیش نہیں کرے گا،پاکستا ن سے آزادی دلوانے کی امید رکھنا فضول ہے آزادی کی جدوجہد اکیلے جے کے ایل ایف کا کام نہیں،سب کشمیریوں کو آزادی کی شمع کو لے کر آگے بڑھنا ہو گا،گزشتہ دنوں وزیراعظم ازاد کشمیر نے مجھ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر میں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں اپنے لوگوں کے مسائل پر بات کی،وزیراعظم کوئی غیر نہیں اسی ریاست کا باشندہ ہے،لوگوں کے حقوق کی بات کرنا کوئی جرم نہیں، قاری نصیر سے اگر کوئی ملنے کی خواہش رکھتا ہے تو اس میں میرا کوئی کمال نہیں میرے پیچھے کھڑا نظریہ ہے اس کے پیچھے شہداء کی قربانیاں ہیں ہارون شہید کا خون ہے مقبول بٹ شہید کی قربانی ہے یاسین ملک کی جیل میں جیلنے والی صعوبتیں و اذیتیں ہیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حالیہ تحریک میں ہمارے اتحاد اتفاق کی بدولت کامیابیاں ملی ہیں،مسلم لیگ ن کے راہنما میجر ریٹائرڈ خضر الرحمان راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہارون شہید سے میرا خونی رشتہ تھا وہ ایک عظیم باپ کا بیٹا تھا ، امان اللہ خان عظیم لیڈر تھے نظریاتی اختلاف کے باوجود کشمیر کی آزادی کے لئے ہم سب متحد ہیں، اس موقع پر تنظیم کی ضلعی و تحصیل باڈی کا اعلان و عہدیداران سے حلف بھی لیا گیا،کانفرنس کے آخر میں شہدائے کشمیر کے بلندی درجات،یاسین ملک سمیت کشمیری قیادت کی رہائی و آزادی کشمیر کے لئے اجتماعی دعا کروائی گئی......

 

جدید تر اس سے پرانی