اصلاح معاشرہ میں علماء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے معاشرے کی اصلاح میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔شیخ القرآن علامہ قاضی انوار الحق


اصلاح معاشرہ میں علماء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے معاشرے کی اصلاح میں کردار ادا کرتے رہیں گے۔شیخ القرآن علامہ قاضی انوار الحق
 
( نمائندہ خصوصی مانسہرہ ) تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے علماء تناول کا انتہائی اہم اجلاس یوسی بانڈی شنگلی (تناول, تحصیل اوگی)کے گاؤں شوشنی میں منعقد ہوا تھا جس میں علاقہ کی ضرورت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ بانڈی شنگلی میں مرکزی مسجد میں نمازیوں کی تعداد میں اضافے کے سبب دوسری جگہ جمعہ کا اجرا ہونا ضروری ہے۔ علمائے کرام کے فیصلے کے مطابق گزشتہ جمعہ کو دیار حبیب مسجد ڈھوک بانڈی شنگلی تحصیل اوگی ضلع مانسہرہ میں ممتاز عالم دین شیخ القرآن علامہ قاضی انوار الحق نے جمعہ کا خطبہ دیا۔قاضی انوار الحق کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اصلاح معاشرہ میں علماء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے علماء کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔ امت کو جوڑنے کی بات کریں اس موقع پر مولانا شعیب رضوی مولانا سلیم قاسمی مولانا حبیب اللہ حسینی مولانا لقمان عزیز ہزاروی ،قاری محمد زاہد عطاری اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔
جمعہ کے افتتاحی موقع پر علاقہ علاقہ بھر کے مقامی علماء اور کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی علماء کرام کے فیصلے کے مطابق 
 ان شاءاللہ جامعہ مسجد دیار حبیب ڈھوک بانڈی شنگلی میں جمعہ کی نماز سوا ایک بجے ادا کی جائے گی اہل علاقہ سے شرکت کی بھرپور اپیل کی جاتی ہے۔


 

جدید تر اس سے پرانی