سماہنی چوکی
ڈی آئی جی میرپور چوہدری سجاد، ایس ایس پی بھمبر چوہدری آمین، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد نصیر خان کی ہدایت پر انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ چوکی رفاقت الیاس عباسی نے ہمراہ نفری اے ایس آئی فیصل حیات، محمد شفیق آئی ایچ سی، ڈی ایف سی محمد شہباز، فیصل افتحار معہ نفری کاروائی کرتے ہوئے دو کس ملزمان اشتیاق عرف منگی ولد راجہ کرامت، حسنین طارق ولد طارق ساکنان جنڈالہ سے چرس گردہ 530 گرام برآمد جبکہ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج مزید تفتیش جاری۔
نئے نعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ پولیس چوکی رفاقت الیاس عباسی کی منشیات کے خلاف کاروائیوں کو عوام علاقہ نے سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ایس ایچ او رفاقت الیاس عباسی نے اپنی تعیناتی کو منشیات کے خلاف جنگ قرار دیا اور معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور عوام علاقہ سے اپیل کی منشیات اور غیر قانونی اقدامات کی نشان دہی کریں تاکہ ہم معاشرے کے ناسوروں کا خاتمہ کر سکیں۔
