سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)تحصیل صدر انجمن تاجران سماہنی و مرکزی ممبر جموں و کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کور کمیٹی راجہ عابد اسلم کی صدارت میں چوکی میں تاجران عہدیداران کا نمائندہ اجلاس


سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)تحصیل صدر انجمن تاجران سماہنی و مرکزی ممبر جموں و کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کور کمیٹی راجہ عابد اسلم کی صدارت میں چوکی میں تاجران عہدیداران کا نمائندہ اجلاس۔اجلاس کی ابتداء باقائدہ تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کی گئی اس موقع پر شرکاء کے مابین باہمی مشاورت و رضامندی سے تنظیم نو کے حوالے سے انجمن تاجران چوکی کے سابقہ عہدیداران پر مشتمل تنظیم کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے سابقہ باڈی کی غیر معینہ مدت کیلئے توسیع کر دی گئی جبکہ فنڈنگ اور اس کے آڈٹ کیلئے پانچ رکنی اور بجلی ٹرانسفارمر جلنے کی صورت میں کوائل و آئل کی مالیت کے علاوہ مزدوری کی مد میں فنڈنگ کیلئے پانچ رکنی جبکہ انجمن تاجران کے زیراہتمام منعقد ہونے والے پروگراموں کے انتظامات و استقبالیہ کیلئے پانچ رکنی الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گیئں جبکہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر اشاعت کیلئے میڈیا ونگ قائم کر دیا گیا اس موقع پر تاجر عہدیداران نے راجہ عابد اسلم کی کارکردگی کو سراھا اور بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اس موقع پر شرکاء کے مابین مختلف تجاویز و آراء پر تفصیلی بحث کی گئی تجارتی مرکز میں صفائی ستھرائی۔ لائٹنگ۔اور مختلف پوائنٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے سمیت تاجران کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر غور و غوض کی گئی اجلاس میں تاجران عہدیداران و ذمہ داران چوہدری وجاہت حنیف۔چوہدری طاہر اقبال۔چوہدری فاروق اشرف۔راجہ گلنار خان۔ساجد حسین چوہدری۔ملک مظہر اعوان۔راجہ خوبرو سبحانی۔جاوید شاھین۔راجہ سامر الیاس۔راجہ نثار۔تصدق جیولرز۔مدثر پاشا۔راجہ عدیم خان۔چوہدری غضنفر گچھی۔بلاول عنصر۔عنایت بھٹی۔ماجد خان۔محمد ارسلان۔مرزا شاہد محمود۔بھٹی کبیر۔اوسامہ مختیار۔راجہ نوید بشیر و دیگر شریک ہوئے اجلاس کے اختتام پر راجہ عابد اسلم نے خیر و برکت کیلئے اجتماعی دعا کروائی۔۔۔۔

 

جدید تر اس سے پرانی