سعودی عرب(ریاض)/ میں پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس کے اعزاز میں لاثانی ہوٹل اولیا میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی،سماجی اور ادبی تنظیموں کے عہدیداروں اور اراکین شریک تھے ، تقریب کی صدارت صدر ریاض ریجن احسن عباسی نے کی اور نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری رانا عدیل نے انجام دے ۔ پیپلزپارٹی ریاض ریجن کی جانب سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے میاں منیر ہانس کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری لیڈر شپ سمیت جیالوں نے ہمیشہ سیاسی اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے اور عوام کے بنیادی حقوق کی فراہمی کی بات کی ہے اور پیپلزپارٹی یہ سمجھتی ہے کہ پارلیمانی سیاست کے ذریعے تمام مسائل کا حل ممکن ہے اور اسی کی بدولت ملک کو اچھی پالیسیوں کے ذریعے آگے بڑھایا جاسکتا ہے اور ہم صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جنھوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے آگے بڑھ کر کام کیا ہے تقریب سے پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری محمد خالد رانا، صدر ریاض ریجن احسن عباسی، جنرل سیکرٹری رانا عدیل، سنئیر رہنما پی وائے او وسیم ساجد، صدر پی وائے او مڈل ایسٹ احتشام جاوید کوہلی، صدر کلچرل ونگ قاضی اسحاق میمن، سیکرٹری جنرل خواتین ونگ فرح احسن دیگر سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں عدنان اقبال بٹ،محمود الحق ڈوگر، خالد اکرم رانا،ممتاز خان،حنیف بابر، پروفیسر اویس،زیب خان اور دیگر نے میاں منیر ہانس کو سعودی آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی سیاسی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کرتی ہے اور ایک گلدستے کی مانند ہے جو پردیس میں رہتے ہوئے دیس کا نام روشن کر رہے ہیں
سعودی عرب(ریاض)/ میں پیپلزپارٹی مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس کے اعزاز میں لاثانی ہوٹل اولیا میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی،سماجی اور ادبی تنظیموں کے عہدیداروں اور اراکین شریک تھے
Ijaz Chaudhry
0
