سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)مرکزی ممبر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی و تحصیل صدر انجمن تاجران سماہنی راجہ عابد اسلم نے چوکی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج کے دن جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ریاست بھر میں پریس کانفرنسز کے ذریعے حکومت آزاد کشمیر کو اپنے واضع پیغامات کے ذریعے باور کروا رہی ہے کہ جموں کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے جس چارٹر آف ڈیمانڈ کو ایک سال قبل حکومت آزاد کشمیر نے ائینی اور قانونی قرار دیا گیا اب اشرافیہ ان معاہدوں کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو کر راہ فرار چاہتی ہے 4 فروری 2024 کو حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جس کے بعد جموں کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے جملہ چارٹر آف ڈیمانڈ میں سے کچھ پر 13 مئی کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق آٹا اور بجلی پہ عمل درآمد ہوا جبکہ حکومت اور تحریک کے مابین طے پانے والے دیگر معاہدوں پر عمل درآمد نہیں ہو سکا آج کی پریس کانفرنس کے ذریعے حکومت کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے جموں کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق جاری شدہ نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ریاست کے شہریوں کو ان کے حقوق سپرد کیئے جائیں بصورت دیگر 26 اکتوبر 2024 کو جموں کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی ائندہ کا لائحہ عمل اختیار کریگی انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اس سے قبل بھی اپنی فیصلہ کن جدوجہد میں سرخرو ہوئی اور انشاءاللہ آئندہ بھی ریاستی عوام اپنا حقوق لینے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی اس موقع پر تاجر عہدیداران و اسیران چوہدری وجاہت حنیف۔چوہدری طاہر اقبال۔چوہدری فاروق اشرف۔راجہ گلنار خان۔ساجد حسین چوہدری۔ملک مظہر اعوان۔جاوید شاھین۔ماجد اقبال۔راجہ سامر۔عنایت بھٹی۔خوبرو سبحانی۔غضنفر گچھی۔بلاول عنصر۔تصدق جیولرز۔و دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔
سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)مرکزی ممبر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی و تحصیل صدر انجمن تاجران سماہنی راجہ عابد اسلم کی چوکی میں پریس کانفرنس
Ijaz Chaudhry
0
