عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف زیب بنگلانی) انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس غلام نبی میمن کی ہدایت اور روشنی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج محمد زبیر ڈیشک کی سربراہی میں ڈی آئی جی آفیس میں اجلاس منعقد ہوا۔


عمرکوٹ سندھ (بیوروچیف   زیب بنگلانی)
 انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس غلام نبی میمن کی ہدایت اور روشنی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس  میرپورخاص رینج محمد زبیر ڈیشک کی سربراہی میں ڈی آئی جی آفیس  میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایس ایس پی میرپورخاص شبیر احمد سیٹھار، ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد میمن ،ایس پی تھرپار ڈاکٹرسمیر نور چنا اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں تینوں اضلاع کے ایس پیز  ڈی آئی جی میرپورخاص رینج  محمد زبیر ڈیشک  کو کرائم اور دیگر صورتحال کے متعلق بریفنگ دی.
 اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص رینج محمد زبیر ڈیشک نے رینج بھر میں پولیس کی جانب سے سٹریٹ کرائم  اور گٹکے ومنشیات کے روک تھام کے حوالے سے کی جانے والی کاروائیوں کو ناکافی قرار دے  دیا، اور مزید موثر اور انٹلیجنس بیس کاروائی کرنے کی ہدایات دیں.
ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے آئی جی سندھ  غلام نبی میمن کے احکامات پر تینوں اضلاع کے ایس پیز کو جرائم  پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی اور کوئی پولیس آفسران اور جوان منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتے ہوۓ پایا گیا تو اُسکے خلاف ڈپارٹمنٹل کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی.ڈی آئی جی میرپورخاص رینج نے مزید ہدایت دیتے ہوۓ کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے روکتھام  اور تھانوں پر بہتر ڈیوٹی آفیسر تعینات کرنے کی بهی ھدایت کی، جو کہ عوام کے مسائل بخوبی حل کر سکیں،  ایس ایچ اوز کی پوسٹنگ کو انکی کارگردگی کی بنیاد پر تعینات کیا  جاۓ.تمام اضلاع میں پیٹرولنگ پلان بنایا جاۓ، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور سخت  کاروائیاں کی جاٸیں 
، تمام پولیس اسٹیشنوں پر صفائی کا خاص خیال کیا جاۓ۔


 

جدید تر اس سے پرانی