پریس ریلیز
گزشتہ رات تقریبا 1:30 بجے نامعلوم ملزمان نے پولیس چیک پوسٹ شجاع آباد ضلع باغ میں ڈیوٹی پر موجود کنسٹیبل سجاد ریشم کو اسلحہ آتشیں سے نشانہ باندھ کر شدید فائرنگ کرکے شہید کر دیا اور موقعہ سے فرار ہوگے۔
اس سنگین واقعہ کی اطلاع ملنے ایس پی ضلع باغ خرم اقبال ، ڈی ایس پی باغ ، ایس ایچ او سٹی باغ بمعہ نفری فوری طور پر موقعہ پر پہنچے اور ضلع کے تمام خارجی مقامات پر ناکہ بندی کرواتے ہوئے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
شہید کنسٹیبل سجاد ریشم کی نعش کو ہاسپٹل شفٹ کیا گیا۔ جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نماز جنازہ ادا ہو کر شہید کنسٹیبل کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جا رہاہے۔
رانا عبدالجبار انسپکٹر جنرل پولیس نے پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے ڈیوٹی پر موجود کنسٹیبل کی ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن پونچھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس نے اس سنگین واقعہ کی آزادانہ تفتیش کے سلسلہ میں خرم اقبال سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع باغ کی زیر سربراہی فابل اور پیشہ ور پولیس آفیسران پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم کی تشکیل کی بھی منظوری جاری کر دی ہے ۔
تفتیشی ٹیم اس واقعہ کے ہر پہلو اور ہر ممکنہ لائن پر باریک بینی سے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے واقعہ کے مرتکب نامعلوم دہشت گرد ملزم یا ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرے گی ۔
واقعہ کے تمام حقائق سے عوام الناس کو آگاہ کرکے ان شاء اللہ ملوث جملہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ ۔
ترجمان
مرکزی دفتر پولیس مظفرآباد
