سماہنی.بھمبر(بیورو رپورٹ)چیئرمین نوجوان اتحاد فورم و سب ڈویژن سماہنی کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ صہیب حبیب نے اپنے میڈیا بیان میں وزیراعظم.چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی سماہنی کے سیاحتی مقام جنڈی چونترہ میں پولیس چوکی کو جلد سے جلد دوبارہ بحال کیا جائے سب ڈویژن سماہنی کے دیگر انٹری پوائنٹ پر بھی پولیس چوکیاں قائم کی جائیں پونا میں بھی پولیس اسٹیشن برانچ قائم کرتے ہوئے تھانہ پولیس سماہنی چوکی میں مزید نفری کی تعیناتی اور تھانہ کے لیے نئی گاڑی کا بندوبست کیا جائے انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی پھیری والوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں پھیری کے لیے ایس او پیز نافذ کیے جائیں تھانہ پولیس سماہنی چوکی میں نفری کی کمی اور اتنے بڑے علاقے کے لیے پولیس کی ایک گاڑی ناکافی ہے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں...
سماہنی.بھمبر(بیورو رپورٹ)چیئرمین نوجوان اتحاد فورم و سب ڈویژن سماہنی کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ صہیب حبیب نے اپنے میڈیا بیان میں وزیراعظم.چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا
Ijaz Chaudhry
0
