جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کے تیسرے سینیئر ترین جج ہیں، جنہیں خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر تعیناتی کے لیے نامزد کیا ہے۔


جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کے تیسرے سینیئر ترین جج ہیں، جنہیں خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر تعیناتی کے لیے نامزد کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں 23 جنوری 1965کو پیدا ہونے والے جسٹس یحییٰ آفریدی کی ریٹائرمنٹ 22 جنوری 2030 کو ہونی ہے لیکن 26 ویں آئینی ترمیم کے مطابق وہ تین سال کے لیے چیف جسٹس بن جائیں گے۔

ایچی سن اور کیمرج سے تعلیم یافتہ جسٹس یحیی آفریدی نے 1990 میں وکالت کا آغاز کیا اورخیبرپختونخوا کے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی تعینات رہے۔ 

‏انہوں نے گورنمٹ کالج لاہور سے گریجویشن کی، جبکہ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے معاشایات کی ڈگری بھی حاصل کی۔

انہوں نے کامن ویلتھ کے سکالرشپ پر کیمبرج سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔

‏جسٹس یحیٰ آفریدی نے1990 میں ہائی کورٹ کے وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی تھی جب کہ 2004 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے بحیثیت وکیل پیش ہونا شروع ہوئے۔

جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ اور سپریم کورٹ کے تیسرے جج جسٹس اطہر من اللہ ایک ہی لا فرم میں پارٹنر بھی رہے ہیں۔ 





 

جدید تر اس سے پرانی