سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)سابق امیدوار اسمبلی حلقہ سماہنی راجہ عدنان رزاق ایڈووکیٹ کی سربراہی میں سماہنی کے وفد کی کشمیر ھاوس میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سے ملاقات وفد میں سابق امیدوار اسمبلی حلقہ سماہنی راجہ عدنان رزاق ایڈووکیٹ۔سابق امیدوار ضلع کونسل راجہ زبیر اصغر ایڈووکیٹ۔ممبر لوکل کونسلر بندلی چوہدری محمد جاوید۔چوہدری محمد بشارت و دیگر شامل تھے اس موقع پر جام اظہر ایوب۔سابق امیدوار ضلع کونسل چوہدری محمد ذوالفقار بھی موجود تھے وفد نے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کو عوامی مسائل بارے تفصیلی اگاہ کیا وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے چگوٹ تا بندلی سڑک اور دیگر ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو موقع پر ہی احکامات صادر فرمائے راجہ عدنان رزاق ایڈووکیٹ و دیگر نے وزیر اعظم کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔۔
سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)سابق امیدوار اسمبلی حلقہ سماہنی راجہ عدنان رزاق ایڈووکیٹ کی سربراہی میں سماہنی کے وفد کی کشمیر ھاوس میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق سے ملاقات
Ijaz Chaudhry
0
Tags
اہم خبریں
