میرپور اسلام گڑھ (تحصیل رپورٹر/مرزا جمیل احمد شاہد) کلیال بینسی میاں مظہر اقبال کی رہائشگاہ پر خوبصورت عظیم الشان محفل میلاد ﷺ کا انعقاد


میرپور اسلام گڑھ (تحصیل رپورٹر/مرزا جمیل احمد شاہد) کلیال بینسی میاں مظہر اقبال کی رہائشگاہ پر خوبصورت عظیم الشان محفل میلاد ﷺ کا انعقاد 
محفل پاک کا آغاز اللہ رب العزت کی بابرکت کتاب قرآن کریم کی تلاوت سے ہوا جسکی سعادت خافط صغیر سلطانی نے حاصل کی اس کے بعد علاقہ اسلام گڑھ کی خوبصورت آواز بلبل مدینہ محمد دانیال قادری اور دیگر نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کیے ۔ محفل میلاد میں خلیفہ دربار عالیہ عیدگاہ شریف محمد عتیق ،یاسین بھٹی ، ظہیر علی ، محمود اختر نقیبی ، عبدالجبار ، افتحار کریم سمیت دیگر علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ محفل کے مہمان خصوصی صدر جماعت جلالیہ میرپور قاری عبدالحمید جلالی اور مبلغ تحریک اصلاح معاشرہ رمضان قاسم تھے۔محفل میلاد میں مبلغ تحریک اصلاح معاشرہ علامہ رمضان قاسم نے پیارے نبی کریم ﷺ کی آمد کی خوشی کے حوالے خصوصی خطاب فرمایا اور کہا اسلام اس بات کو پسند کرتا ہے کہ جب اللہ کا فضل اُس کی رحمت ملے تو پھر خوشیاں منائی جائیں ہمیں چاہیے کہ محمد عربیﷺ کی ولادت کی خوشیاں منائیں ۔آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے۔ آپ ﷺکے وجود مسعود سے پوری دنیا میں نور حق پھیلا اور کفرو باطل کی تاریکیاں چھٹ گئیں۔ آپ ﷺ کی ولادت پراللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے فرمایا کہ تمام آسمانوں اور جنتوں کے دروازے کھول دو۔ اس روز سورج کو عظیم نور پہنایا گیا اور اللہ تعالیٰ نے دنیا بھر کی عورتوں کے لئے یہ مقدر کردیا کہ وہ حضور اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی برکت سےاُس سال لڑکے پیدا ہوئے‘‘۔محفل کے اختتام پر شرکائے محفل کے لیے ضیافتِ میلاد کا بھی اہتمام تھا۔آخر میں دعائیہ کلمات سے اس مبارک محفل کا اختتام ہوا۔


 

جدید تر اس سے پرانی