مظفرآباد ۔(سٹاف رپورٹر) حکومت کو ریاست کے اندر عوامی مسائل حل کرنے کیلے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے۔(اظہر کاندھلوی)



مظفرآباد ۔(سٹاف رپورٹر)

حکومت کو ریاست کے اندر عوامی مسائل حل کرنے کیلے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے۔(اظہر کاندھلوی) 

تاکہ ریاست کے اندر بے روزگاری اور  کرپشن کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور عام ادمی کو ریلیف مل سکے۔

تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر نیشنل لبریشن موومنٹ آزادکشمیر کے صدر چوہدری اظہر حسین کاندھلوی نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر کو ریاست کی عوام کیلے حکومتی توجہ کی اشد ضرورت ہے ۔ریاست کے اندر اسوقت بے روزگاری میں اضافہ ھو رہا ہے جس سے عوام مایوس ہے اور  بلدیاتی اداروں کی بہتری اور ترقی کیلے عوام اور اداروں کا آپس میں فقدان ہے جس سے ریاست کے اندر ترقی ناممکن ھے ضرورت اس امر کی بے کے حکومت کو ہر ضلع کے اندر مصالحتی کمیٹیاں اور ایک مصالحتی کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے جس سے  عام ادمی کا میعار زندگی بہتر ھو سکے اور عوامی رابطوں کا رجحان بڑھ سکے اس سے عوامی مسائل میں کمی  ھوگی اور ریاست ترقی کی جانب رواں دواں ھوگی ۔عوام کیلے خوشحالی کا ایک باب شروع بوگا۔

 

جدید تر اس سے پرانی