سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)قطر میں مقیم سب ڈویژن سماہنی کھمباہ کی نوجوان صحافتی شخصیت راجہ عاصم قیوم نے کہا ہے کہ یونین کونسل کھمباہ سے حالیہ چلنے والی عوامی حقوق کی تحریک کا فیصلہ کن راونڈ جلد شروع ہونے والا ہے اہلیان کھمباہ سیاسی جماعتوں و ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر اپنے حقوق کیلئے مل کر آواز اٹھائیں کھمباہ کے عوام اپنے اور آئندہ آنے والی اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے عوام کے بنیادی حقوق کے علاوہ کسی بات پر سمجھوتہ نہ کریں اہلیان کھمباہ بنیادی سہولیات کے شدید ترین فقدان کے باعث انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں روڈ انفراسٹرکچر۔بجلی۔صحت و تعلیم کا نظام پتھر دور سے گزر رھا ہے یونین کونسل کھمباہ مسائل کی آماجگاہ اور مسائل زدہ وادی کا منظر پیش کر رہی ہے اس سلسلہ میں تحریک عوامی حقوق کھمباہ کا نمائندہ وفد جلد تحصیل صدر انجمن تاجران سماہنی و مرکزی ممبر کور کمیٹی راجہ عابد اسلم سے مل کر ہنگامی پریس کانفرنس میں آئندہ کا مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینگے اہلیان کھمباہ اپنے حقوق کیلئے اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔۔۔۔
سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)قطر میں مقیم سب ڈویژن سماہنی کھمباہ کی نوجوان صحافتی شخصیت راجہ عاصم قیوم نے کہا ہے کہ یونین کونسل کھمباہ سے حالیہ چلنے والی عوامی حقوق کی تحریک کا فیصلہ کن راونڈ جلد شروع ہونے والا ہے
Ijaz Chaudhry
0
