بے لگام میڈیا!...... اسد فخرالدین

 


بے لگام میڈیا! 
علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا
آصف محمود
ٹی وی آن کیا ، بریکنگ نیوز فلیش ہوئی ، لکھا تھا : علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

ٹی وی میوٹ پر تھا اسے ان میوٹ کیا ، والیم اونچا کیا ۔ اب ذرا سنیے۔ ایک محترمہ خبر سنا رہی ہیں:

علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ناظرین علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا۔
علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا
ابھی ابی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا
کے پی ہائوس سے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا
اب تک کی بڑی خبر علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا
علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا ، یہ بتایا ہے ذرائع نے۔

یہاں خاتون سانس لینے کو رکیں اور بھائی جان شروع ہو گئے۔ سنیے ذرا۔
ناظرین تازہ ترین خبر ہے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ابھی ابھی ناظرین علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا۔
علی امین گنڈا پور کو کے پی ہائوس سے  گرفتار کر لیا گیا
بتایا جا ریا ہے کہ  علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا
سرکاری املاک پر حملے کے الزام میں کے پی ہائوس سے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا
اب تک کی بڑی خبر علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا
علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا ، یہ بتایا ہے ذرائع نے۔

اب بھائی جان کی سانس پھول گئی وہ چپ ہو گئے۔ محترمہ تازہ ہو کر  وارد ہو گئیں۔ سنیے ذرا۔

ناظرین ہم آپ کو باخبر رکھ رہے ہیں کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ناظرین علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا۔
بڑی خبر سب سے پہلے آپ تک پہنچا رہے ہین کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا
جی ناظرین اآج کے سب سے بڑی خبر ابھی ابھی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا
کے پی ہائوس سے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا
اب تک کی بڑی خبر ، ہم پہنچا رہے ہیں علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا
علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا ، یہ بتایا ہے ذرائع نے۔

اب خاتون تھک گئیں چپ کر گئیں اور ان کی جہ بھائی جان تازہ دم ہو کر اآ گئے۔

نااظرین علی امین کو ۔۔۔۔۔۔۔۔

لیکن اب میری ہمت جواب دے چکی تھی۔ میں نے ٹی وی بند کر دیا۔

تو جناب یہ ہے ہمارا میڈیا ، ریاست کا چوتھا ستون۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔


جدید تر اس سے پرانی