اسلام گڑھ (تحصیل رپورٹر) عبدالخالق قادری کے برادر اکبر کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری، اسپیشل ایڈواٸزر براے وزیراعظم آزاد کشمیر کرنل ریٹائرڈ محمد معروف کی حاضری، مغفرت اور بلندی درجات کیلیے دعا کی، لواحقین کو صبر کی تلقین، تفصیلات کے مطابق معروف سماجی و روحانی شخصیت حاجی عبدالخالق قادری کے برادر اکبر معروف سیاسی، سماجی ، علمی اور مذہبی شخصیت حافظ محمد صادق مختصر علالت کے بعد وصال فرما گے، جسد خاکی نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر کی حامل سیاسی سماجی کاروباری علمی مذہبی اور روحانی شخصیات کی بھر پور شرکت، نماز جنازہ کے ادا کرنے کے بعد جسد خاکی کو آہ اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، تدفین کے وقت رقت آمیز مناظر، ہر آنکھ آشکبار تھی، تدفین مکمل ہونے پر میت کی مغفرت ، استقامت اور بلندی درجات کیلیے دست بدستہ دعا کی گی، حافظ عتیق الرحمان کی رہاٸش گاہ پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، اور عوام علاقہ وہاں پہنچ کر جملہ خاندان کے سوگواران کے ساتھ تعزیت کر رہے ہیں اور میت کیلیے دعاۓ مغفرت اور بلندی درجات کیلیے دعا میں شامل ہورہے ہیں،
اسلام گڑھ (تحصیل رپورٹر) عبدالخالق قادری کے برادر اکبر کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری
Ijaz Chaudhry
0
Tags
تازہ ترین
