سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)بزم شعر وسخن سماہنی کے زیر انتظام دی انوویٹرز سکول و کالج چوکی میں چوتھا سالانہ اوج سخن کل کشمیر مشاعرہ

 



سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)بزم شعر وسخن سماہنی کے زیر انتظام دی انوویٹرز سکول و کالج چوکی میں چوتھا سالانہ اوج سخن کل کشمیر مشاعرہ، آزادکشمیر بھر سے نامور شعراء و علمی ادبی اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت، شعراء کی سبق اموز و مزاحیہ شاعری نے انتہائی دلچسپ موحول کا سماں باندھ دیا شرکاء محفل کی تالیوں و بھرپور داد نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے تفصیلات کے مطابق بزم شعر و سخن تحصیل سماھنی کے زیر انتظام اوج سخن کل کشمیر مشاعرہ کا انعقاد دی انوویٹرز کالج چوکی میں کیا گیا تقریب کا آغاز باقائدہ تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سےآغاز کیا گیا مشاعرہ کی صدارت نامور شاعر،نقاد اور محقق عبدالبصیر تاجور نے کی عامرشہزاد ہاشمی،علی احسن بخاری،قاسم سیلانی،خیرزمان راشد،پروفیسر فیضان جرال؍توصیف محمود؍قاضی وہاب،احمدنصیر،قمرالحق کھریگامی،علی نورد،شمس الحق شام،عامر صدیق نور،اظہرسلطان،ذیشان عطاء،ڈاکٹراعجاز کاشمیری،ڈاکٹر طارق شاکر،اخلاق حیدرآبادی،نازمظفرأبادی کے علاوہ مقامی شعراء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقامی شعراء نعیم علی رضا،راجہ طاہر صائم،ذیشان شبیر،فیصل علی،عزیزنجم، وحیدشاکر؍ ڈاکٹر حافظ خورشید حسن ، شہباز حبیب عباسی نے خوبصورت پیرائے میں شعری کلام سے شرکاء کو خوب گرمایا سرپرست اعلیٰ بزم شعر و سخن مدثر یوسف پاشا نے آزادکشمیر بھر سے آنے والے شعراء کا آمد پر شکریہ ادا کیا جبکہ میزبانان خصوصی مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما میجر(ر) خضر الرحمن راجہ۔سابق امیدوار اسمبلی راجہ جاوید اختر ایڈووکیٹ۔کیپٹن ریٹائرڈ راجہ خان ندیم خان۔۔ڈاکٹر علی فخرالدین،عابداسلم۔چوہدری وجاہت حنیف۔چوہدری اعجاز۔نمبردار راجہ عاصم مقبول۔لارڈ راجہ ارسلان مقبول ایڈووکیٹ یو۔کے؍ممبر مجلس عاملہ مسلم کانفرنس سید مظفر گیلانی۔ راجہ آصف شاہد؍صابرندیم مغل و دیگر نے بزم کے اراکین کی ادبی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا  مہمان شعراء نے وادی سماہنی کے لوگوں کی طرف سے ملنے والی محبت اور خلوص پر ان کا دل سےشکریہ ادا کیا۔ مشاعرہ میں انجمن تاجران،طلباء،سول سوسائٹی کی سرکردہ شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اختتام پر سابق امیدوار اسمبلی محمد لطیف نے دعا سے پروگرام کا اختتام کیا اور شرکاء محفل کے اعزاز میں ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پر صحافتی شخصیات امجد عزیز کاشر۔چوہدری فضل الرحمن۔ڈاکٹر اسحاق چوہدری۔سید بدرالسلام جعفری۔شبیر احمد شیخ۔راجہ نوید بشیر. بھی موجود تھے۔۔۔۔

جدید تر اس سے پرانی