اسلام گڑھ (تحصیل رپورٹر)مسلم ہینڈز میرپور کے تعاون سے بنگڑیلہ کمیونٹی ہاسپٹل میں جاری تین روزہ مفت آئی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا

 


اسلام گڑھ (تحصیل رپورٹر)مسلم ہینڈز میرپور کے تعاون سے بنگڑیلہ کمیونٹی ہاسپٹل میں جاری تین روزہ مفت آئی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا، مفت آئی کیمپ میں عوام کی بھرپور دلچسپی ، سیکڑوں مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور 150 سے زائد مریضوں کا آپریشن کیا گیا، اختتامی سیشن میں بنگڑیلہ کمیونٹی ہاسپٹل اور مسلم ہینڈز کے نمائندے موجود تھے ، مسلم ہینڈز میرپور انچارج محمد سلیمان اور مجتبیٰ حیدر جبکہ بنگڑیلہ کمیونٹی ہاسپٹل کے بانی صدر و چئیرمین راجہ محمد مہربان حسین ، حاجی غلام حیدر ، کونسلر طارق محمود ،شوکت کریم نمایاں تھے، اختتامی سیشن کی میڈیا کوریج کیلئے تحصیل پریس کلب اسلام گڑھ کی نمائندہ ٹیم صدر پریس کلب نثار گیلانی ،سیکرٹری جنرل عبد الحمید کشمیری اور سیکرٹری نشرواشاعت عقیل مغل کشمیری موجود تھے، انچارج مسلم ہینڈز میرپور محمد سلیمان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ہینڈز مختلف پروجیکٹس پر ہمہ وقت مصروف عمل ہے ، تارکین وطن کے تعاون سے جاری خدمت خلق کے پروجیکٹس کامیابی کے ساتھ جاری ہیں، مخلوق خدا کیلیے آسانیاں اور سہولیات فراہم کرنا ہی ادارے کا بنیادی نصب العین ہے، بنگڑیلہ کمیونٹی ہاسپٹل کے بانی راجہ محمد مہربان نے مسلم ہینڈز میرپور کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارہ کے تعاون سے بنگڑیلہ کمیونٹی ہاسپٹل ہر سال مفت آئی کیمپ کے انعقاد کا اہتمام کرتا ہے، جہاں سیکڑوں مریض آنکھوں کی بیماری کا علاج کرواتے ہیں ، چیک اپ سے لے کر آپریشن تک اٹھنے والے اخراجات کو مسلم ہینڈز اور بنگڑیلہ کمیونٹی ہاسپٹل باہمی تعاون سے سرانجام دیتے ہیں، حاجی محمد مہربان کا کہنا تھا کہ بنگڑیلہ کمیونٹی ہاسپٹل انسانیت کے درد کو کم کرنے اور متوسط طبقے کیلیے امید کی کرن ہے، مخیر افراد کے بے لوث تعاون سے بنگڑیلہ کمیونٹی ہاسپٹل تمام ابتدائی امراض کی ٹریٹمنٹ بلا معاوضہ فراہم کر رہا ہے، لاکھوں افراد علاج کی سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں۔ بنگڑیلہ کمیونٹی ہاسپٹل کے ترجمان شوکت کریم نے میڈیا ٹیم کے ہمراہ ہاسپٹل کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور وہاں موجود مریضوں کے علاج معالجہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا، شوکت کریم کا کہنا تھا کہ بنگڑیلہ کمیونٹی ہاسپٹل بلا تخصیص صحت کی خدمات سرانجام دے رہا ہے، سابق صدر و چیئرمین طارق محمود کونسلر نے مسلم ہینڈز ٹیم اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا،

جدید تر اس سے پرانی