اسلام گڑھ (تحصیل رپورٹر) شبیر کشمیری نے بابا عبداللہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پوٹھہ بینسی کے مطالعتی دورہ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ڈالا ، پوٹھہ کاکڑہ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کے ٹرسٹی حاجی محمد معروف بھی ان کے ہمراہ تھے، حاجی محمد معروف نے بھی شجر کاری مہم میں اپنا نام درج کراتے ہوۓ سکول کے صحن میں پودا لگایا، صدر معلم سعید عالم ہمراہ سٹاف موجود تھے، حاجی معروف نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں نقعد کیش انعامات تقسیم کیے ، رفاعی ادارہ کاکڑہ پوٹھہ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، صدر معلم سعید عالم نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کاکڑہ پوٹھہ سول سوسائٹی ادارہ کے ساتھ مثالی تعاون کا ثبوت فراہم کر رہی ہے، پوٹھہ کاکڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے اراکین نے ہمیشہ ادارہ کو سپورٹ کیا ہے، یہ ادارہ تاریخی اہمیت کا حامل ادارہ ہے، یہاں سے فارغ التحصیل طلبا نے عملی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے ہیں، جو ہم سب کیلیے فخر ہے، ادارہ کی عمارت دور حاضر کے ہم آہنگ اور سہولیات سے سرشار عمارت کا درجہ رکھتی ہے، یہ سب کچھ یہاں کی لوکل کمیونٹی کی علم دوستی کی لازوال داستان ہے ، شبیر کشمیری نے یقین دلایا کہ ادارہ ہذا ہماری مادری درسگاہ ہے ، ہمارے دل اس ادارہ کی خوبصورت یادوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، ادارہ کی کامیابی کیلیے پوٹھہ کاکڑہ ویلفیئر ٹرسٹ دامے درمے سخنے تعاون جاری رکھے گا ، ادارہ کے اساتذہ اکرام نے شبیر کشمیری اور محمد معروف کا شکریہ ادا کیا، اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی علم دوستی کا ثبوت فراہم کرتے رہیں گے،
