میرپور// (نمائندہ ڈیلی کشمیر آن لائن) نکیال کے رہائشی حال مقیم میرپور چوہدری مبشر مظفر ایڈووکیٹ نے نمایاں نمبرات سے لوئر کورٹس آزاد جموں و کشمیر کا لائسنس حاصل کر لیا ۔ جس پر انکے اہل خانہ، دوست احباب، اور عوام علاقہ کی طرف سے مبارکبادوں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔ موصوف سابق صدر تحصیل بار فتح پور تھکیالہ چوہدری محمد مظفر ایڈووکیٹ کے صاحبزادے اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ زین العابدین کے چھوٹے بھائی ہیں۔ ڈیلی کشمیر آن لائن کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے چوہدری مبشر مظفر ایڈووکیٹ نے کہا کہ میری اس کامیابی میں اللہ تبارک و تعالی کا خاص فضل وکرم، والدین ، اساتذہ اکرام ،بہن بھائیوں اور فیملی ممبران کی دعاوں بالخصوص والد محترم اور استاد متحرم سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار میرپور چوہدری محمد بشیر تبسم ایڈووکیٹ کی تربیت و رہنمائی شامل ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شعبہ وکالت کے انتخاب کا مقصد مظلوم اور بے سہارا لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ایک اچھا وکیل دکھی مظلوم اور بے سہارا عوام کی خدمت کر سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی والد محترم چوہدری محمد مظفر ایڈووکیٹ کے نقشے قدم پر چلنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے ۔
میرپور// (نمائندہ ڈیلی کشمیر آن لائن) نکیال کے رہائشی حال مقیم میرپور چوہدری مبشر مظفر ایڈووکیٹ نے نمایاں نمبرات سے لوئر کورٹس آزاد جموں و کشمیر کا لائسنس حاصل کر لیا ۔
Ijaz Chaudhry
0

