اسلام گڑھ (تحصیل رپورٹر/ مرزا جمیل احمد شاہد سے) چیئرمین زکوٰۃ و عشر حلقہ چکسواری چودھری ساجد حسین کی دائر رٹ عدالت عالیہ نے سماعت کے لیے منظور کر لی، چیئرمین شپ سے فراغت کا نوٹیفکیشن معطل ، حکم امتناعی جاری


اسلام گڑھ (تحصیل رپورٹر/ مرزا جمیل احمد شاہد سے) چیئرمین زکوٰۃ و عشر حلقہ چکسواری چودھری ساجد حسین کی دائر رٹ عدالت عالیہ نے سماعت کے لیے منظور کر لی، چیئرمین شپ سے فراغت کا نوٹیفکیشن معطل ، حکم امتناعی جاری ، ساجد حسین چودھری سمیت حلقہ احباب میں خوشی کا سماں ، سیاست میں رواداری کا پہلو مقدم ہونا چاہیے، سیاسی انتقامی کارروائیاں چھوٹی سوچ کی عکاس ہیں، نوٹیفکیشن پر مایوسی ہوئی مگر اللہ تعالیٰ نے انصاف اور عزتوں سے نوازا ، جس پر اس رب العزت کے حضور  سر بسجود ہوں، چودھری ساجد حسین کا عدالت عالیہ کے فیصلہ پر اظہار خیال ، تفصیلات کے مطابق چیئرمین زکوٰۃ و عشر حلقہ چکسواری چودھری ساجد حسین کو چیف ایڈمنسٹریٹر نظامت اعلیٰ زکوٰۃ و عشر  آزاد کشمیر کی جانب سے نوٹیفکیشن موصول ہوا ، نوٹیفکیشن میں ساجد حسین چودھری کو بطور چیئرمین زکوٰۃ و عشر حلقہ چکسواری اپنے فرائض منصبی سے روک دیا گیا اور عہدہ سے فراغت کا نوٹس تھا، جس کو ساجد حسین چودھری نے عدالت العالیہ میں چیلنج کیا اور اس نوٹیفکیشن کے خلاف رٹ دائر کر دی، جس پر عدالت عالیہ ڈسٹرکٹ میرپور نے سماعت کرتے ہوۓ نوٹیفکیشن کو قانون کے مغائر قرار دے دیا اور اس نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا ، رٹ کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے ساجد حسین چودھری کو بطور چیئرمین زکوٰۃ و عشر حلقہ چکسواری اپنے فرائض منصبی جاری رکھنے کا حکم صادر کر دیا ، تحصیل اسلام گڑھ کے مختلف مکاتب فکر کی حامل شخصیات نے عدالت عالیہ کے فیصلہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ساجد حسین چودھری کے خلاف ہونے والی اس سازش کی مہذب معاشروں میں اجازت نہیں دی جا سکتی ، سیاسی انتقامی کارروائیوں سے حلقہ چکسواری کی پرامن فضا کو خراب کرنا چھوٹی سوچ ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ،

 

جدید تر اس سے پرانی