سماہنی۔بھمبر(خصوصی رپورٹ راجہ نوید بشیر سے)سیز فائر لائن سے متصل حلقہ سماہنی میں تعمیر و ترقی کا پہیہ ہچکولے کھانے کے بعد پھر سے جام ہو گیا...

 


سماہنی۔بھمبر(خصوصی رپورٹ راجہ نوید بشیر سے)سیز فائر لائن سے متصل حلقہ سماہنی میں تعمیر و ترقی کا پہیہ ہچکولے کھانے کے بعد پھر سے جام ہو گیا وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کے اعلانات و احکامات کے باوجود متعدد ترقیاتی منصوبہ جات التوا کا شکار ہیں سماہنی کے عوام کا مسائل سے چھٹکارے کا خواب پھر سے کھٹائی میں پڑنے لگا روڈ انفراسٹرکچر۔صحت۔ تعلیم ۔بجلی سمیت عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جو سہولیات میسر ہیں وہ ناکافی ہونے کی بنیاد پر عوام پسماندگی سے دوچار اور محرومیوں کا شکار ہیں گریڈ اسٹیشن سماہنی منظوری و ٹینڈرنگ کے باوجود زیر التواء کا شکار جبکہ بجلی ایکسپریس فیڈر چوکی پر تاروں کی تبدیلی وزیر اعظم چوہدری انوارالحق کے احکامات کی روشنی میں تیس اگست سے قبل مکمل ہونی تھی دو ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک بند فائلوں پر دھول جمنے لگی ہے سماہنی کی بیشتر یونین کونسلز میں جاری تعمیراتی عمل سست روی کا شکار جبکہ متعدد ترقیاتی منصوبہ جات کھٹائی میں پڑنے کے آثار نمایاں نظر آنے لگے تجارتی مرکز چوکی سے براستہ کڈیالہ جنڈی چونترہ روڈ ہزاروں کی آبادی پر محیط درجنوں موضع جات کو واحد لنک کرنے والی سڑک کی حالت زار انتہائی خستہ جبکہ پونا تندڑ ہری پور درھال جنڈالہ تجارتی مرکز چوکی تا کھمباہ سماہنی تا چاہی بنڈالہ موڑ تا کہاولیاں کی مرکزی لنک سڑکیں   کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں یاد رہے کہ ان مرکزی لنک سڑکوں پر سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں عوام سفر کرتے ہیں ان میں اکثریتی مرکزی لنک سزکیں دفاعی لحاظ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں سب ڈویژن سماہنی تعمیر و ترقی کے ٹریک پر چلنے کے بجائے ایک بار پھر سیاست کی نذر ہوتا دکھائی دے رھا ہے وادی سماہنی سیز فائر لائن سے متصل ہونے اور دشوار گزار دور افتادہ پہاڑی سلسلہ جات کے پیش نظر یہاں کے باسی بنیادی سہولیات سے کوسوں دور ہیں روڈ انفراسٹرکچر بجلی صحت تعلیم کے شعبہ جات میں ناکافی سہولیات کے باعث عوام پتھر دور کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں حکومتیں آتی جاتی رہیں مگر سماہنی کی قسمت نہ جاگ سکی اس صورتحال میں اہلیان سماہنی کی ترسی ہوئی نگاہیں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق پر مرکوز ہیں۔۔۔۔

جدید تر اس سے پرانی