سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)صدر انجمن تاجران تحصیل سماہنی و ممبر کور کمیٹی راجہ عابد اسلم کی قیادت میں انجمن تاجران عہدیداران کا تجارتی مرکز چوکی میں اہم اجلاس



سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)صدر انجمن تاجران تحصیل سماہنی و ممبر کور کمیٹی راجہ عابد اسلم کی قیادت میں انجمن تاجران عہدیداران کا تجارتی مرکز چوکی میں اہم اجلاس اجلاس میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی طرف سے بجلی ایکسپریس فیڈر چوکی کی منظوری و ٹینڈرنگ کے باوجود منصوبہ پر عملدرآمد نہ ہونے پر متعلقہ ارباب اختیار کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اس موقع پر تحصیل صدر انجمن تاجران سماہنی راجہ عابد اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے احکامات کی روشنی میں اس منصوبہ کی فوری تکمیل کیلئے متعلقہ محکمہ کو 30 اگست کی ہدایات جاری کیں تھیں ڈیڑھ ماہ گزر جانے کے باوجود ایک کھڈا کھودنے کے علاوہ  ابھی تک مذکورہ منصوبہ پر عملدرآمد نہ ہونے پر تاجران اور عوام میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں بلاجہ تاخیر سے منصوبہ کھٹائی کی نذر ہوتا دکھائی دے رھا ہے عوام و تاجران کا اس اثناء میں ہم پر شدید دباو ہے حکومت ہوش کے ناخن لے فوری عملدرآمد یقینی بنائے بصورت دیگر احتجاج کی کال دینا ہماری مجبوری بن جائے گی اس موقع پر تجارتی مرکز چوکی میں بجلی۔صفائی ستھرائی۔مختلف پوائنٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے و لائٹنک نصب کروانے سمیت قائم کمیٹی کی کارکردگی و فنڈنگ کے حوالے سے تفصیلی غور و غوض اور تاجران کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر بھی تفصیلی گفت و شنید کی گئی بازار سے کوڑا کرکٹ تلف کرنے کیلئے لوڈر رکشہ لینے پر بھی مشاورت کی گئی اس موقع پر تحصیل صدر انجمن تاجران کو شرکاء تاجران عہدیداران نے آئندہ جامع حکمت عملی اختیار کرنے سمیت مختلف تجاویز پیش کی گیئں جن کے مطابق بجلی ٹرانسفارمر جل جانے کی صورت میں ہنگامی بنیادوں پر مرمتی اور جلد سو کے وی کے تین نئے ٹرانسفارمر کے احصول کیلئے تحریک کرنے پر زور دیا گیا جبکہ تجارتی مرکز کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے غفلت و سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے عملہ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں تاجران عہدیداران چوہدری طاہر اقبال۔چوہدری وجاہت حنیف۔شعیب منظور.مدثر یوسف پاشا۔راجہ عدیم خان۔ساجد حسین چوہدری۔محمد علی سونا۔راجہ خوبرو سبحانی۔غضنفر علی گچھی۔ملک مظہر اعوان۔راجہ روحیل ادریس۔چوہدری گلفراز۔جاوید شاھین۔چوہدری زبیر۔عارف نظامی۔راجہ وقاص۔چوہدری پرویز۔راجہ عابد و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ بدھ دن چار بجے دوبارہ اجلاس بلا لیا گیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔۔۔۔
 

جدید تر اس سے پرانی