سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)سب ڈویژن سماہنی جنڈالہ پٹھیاراں کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ریاض کی زوجہ محترمہ اور صحافی راجہ وحید ریاض،راجہ سعید کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں


سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)سب ڈویژن سماہنی جنڈالہ پٹھیاراں کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ریاض کی زوجہ محترمہ اور صحافی راجہ وحید ریاض،راجہ سعید کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ جنڈالہ میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ پیر سید مظفر حسین نے پڑھائی نماز جنازہ میں سرپرست و سابق صدر پریس کلب سماہنی راجہ غلام محی، سابق صدر پریس کلب سماہنی سید مظہر حسین جعفری، ممبران ضلع کونسل چوہدری اصغر علی، چودھری عدیل علی شان ،چیرمین یونین کونسل درہال جنڈالہ حسام جہانگیر ایڈووکیٹ، ممبر راجہ نصر ،صدر انجمن تاجران  جنڈالہ بازار راجہ اظہر فرمان،سابق امیدوار ضلع کونسل راجہ زبیراصغر ایڈووکیٹ،ممبران پریس فاؤنڈیشن بدرالسلام جعفری، اسحاق چودھری، راجہ ساجد حسین،قریبی عزیز و اقارب سیاسی سماجی شخصیات تاجران سمیت کثیر تعداد میں عوام علاقہ شریک ہوئے شرکاء جنازہ نے مرحومہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اجتماعی دعائے مغفرت کے بعد مرحومہ و مغفورہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا اللہ تعالی مرحومہ و مغفورہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین۔۔۔۔

 

جدید تر اس سے پرانی