سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)سابق امیدوار اسمبلی حلقہ سماہنی و مرکزی نائب صدر مسلم کانفرنس راجہ خوشنود اعظم خان


سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)سابق امیدوار اسمبلی حلقہ سماہنی و مرکزی نائب صدر مسلم کانفرنس راجہ خوشنود اعظم خان نے میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر شہدائے زلزلہ کی 19 ویں برسی کے موقع پر شہدائے زلزلہ کے درجات کی سربلندی کیلئے رب تعالی سے دعا گوہ ہیں ہر سال 8 اکتوبر کا دن تلخ یادیں اور زخم تازہ کر جاتا ہے 8 اکتوبر 2005 کا خوفناک دن قیامت صغری سے کم نہیں تھا اس عظیم سانحے کو کوئی بھی آنکھ بھول نہیں سکتی ہزاروں لوگ شہید ہزاروں بے گھر اور لاپتہ ہوئے اس ہولناک قدرتی آفت سے ریاست بھر کے عوام کو ناقابل تلافی جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ فلاحی اداروں اور ایرا سیرا کی بدانتظامیوں کے باعث بیرونی امداد متاثرین زلزلہ تک شفاف طریقے سے نہ پہنچ سکی بعض مقامات پر متاثرین زلزلہ 19 برس بیت جانے کے بعد بھی بے سر و سماں کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں جو آج بھی حکومتی امداد کے منتظر ہیں اللہ تعالی شہدائے زلزلہ کے درجات بلند فرمائے آمین۔۔۔۔۔۔

 

جدید تر اس سے پرانی