اسلام گڑھ (تحصیل رپورٹر) چودھری بابا عبداللہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پوٹھہ بینسی میں کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب کا انعقاد


اسلام گڑھ (تحصیل رپورٹر) چودھری بابا عبداللہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پوٹھہ بینسی میں کمپیوٹر لیب کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ، اسپیشل ایڈوائزر وزیراعظم آزاد کشمیر کرنل ریٹائرڈ محمد معروف نے فیتہ کاٹ کر کمپوٹر لیب کا باضابطہ افتتاح کیا ، افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ کی بھرپور شرکت ، افتتاحی تقریب کے موقع پر ادارہ کے کمیونٹی ہال میں پروقار محفل کا انعقاد ہوا، جس سے سول سوسائٹی نمائندگان اور ادارہ ہذا کے مدرسین نے خطاب کیا، تفصیلات کے مطابق چودھری بابا عبداللہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پوٹھہ بینسی میں طلباء کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں خود کو متعارف کرانے کیلئے کمپیوٹر لیب کا قیام عمل میں لایا گیا، سابق مدرس ادارہ ہذا ماسٹر عبدالمجید اور ان کے صاحب زادے فیصل مجید نے کمپیوٹر لیب کیلیے 10 کمپیوٹر اور ایک پرنٹر عطیہ کیا، باضابطہ افتتاح اسپیشل ایڈوائزر برائے وزیراعظم آزاد کشمیر کرنل ریٹائرڈ محمد معروف نے فیتہ کاٹ کر کیا، تقریب کا انعقاد تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت ادارہ ہذا کے نونہال طالب علم میاں محمد سبحان نے حاصل کی جبکہ ہدیہ نعت رسول مقبول کا نذرانہ نونہال طالب علم عبد الرحمان نے پیش کیا، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مدرس ادارہ ہذا ماسٹر یاسر غفور نے سرانجام دیے، تقریب سے مہمان خاص کرنل ریٹائرڈ محمد معروف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کرنے کیلیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہو چکا ہے ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زریعہ ہم زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں متوسط خاندانوں کے نوجوانوں نے انقلاب برپا کرتے ہوے اربوں روپے کا ریونیو اکٹھا کیا، اور آج خوشحال زندگی کے مزے لوٹ رہے ہیں، کرنل ریٹائرڈ محمد معروف نے ماسٹر عبدالمجید اور ان کے صاحب زادے کی کاوش کو سراہا ، انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلباء پر توجہ دیں اور ان کو اس قابل بنایا جاۓ کہ وہ ملک کیلیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوۓ ریونیو اکٹھا کرنے والوں میں اپنے ادارہ کی پہچان کا سبب بن جائیں ، کرنل ریٹائرڈ محمد معروف نے ادارہ کیلیے دامے درمے سخنے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا، افتتاحی تقریب سے ادارہ ہذا کے صدر معلم سعید عالم چودھری ، راجہ نجابت حسین ، ماسٹر خضر الرحمٰن ، راجہ عبد القیوم خان ، ماسٹر عبدالمجید ، فیصل مجید نے خطاب کیا، کمپیوٹر لیب کے شعبہ کو فروغ دینے کیلیے مقامی کمیونٹی کے تعاون پر خراج تحسین پیش کیا ، میڈیا کوریج کیلئے تحصیل پریس کلب اسلام گڑھ کے نمائندہ صحافتی وفد نے تقریب میں خصوصی شرکت کی ، تقریب کے اختتام پر ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، صدر معلم سعید عالم چودھری نے تقریب میں شرکت کرنے پر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا، مقامی کمیونٹی کے ادارہ کے ساتھ جاری تعاون کو مثالی قرار دیا ۔

 

جدید تر اس سے پرانی