محفل پاک کا آغاز اللہ تعالی کی بابرکت کتاب قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت حافظ حسنین سلطانی نے حاصل کی اس کے بعدعلاقہ اسلام گڑھ کے ممتاز نعت خواں بلبل مدینہ حسنین شاہد قادری ، دانیال قادری ، عمیر رفیق نقیبی ،عثمان عتیق اور دیگر نے آقا کریم ﷺ کے بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کیے۔محفل پاک میں خصوصی خطاب مبلغ تحریک اصلاح معاشرہ خطیب ابن خطیب علامہ رمضان قاسم نے کیا جس میں انھوں نے اولیا اللہ ، علماء کے ادب کے حوالے سے گفتگو کی ۔ علماء انبیا کے وارث ہیں ہمیں چاہیے علماء کا آداب و احترام کریں ان کی مجلس میں بٹھیں اور بالخصوص غوث پاک کی ولادت، سلسلہ نسب اور ان کی زندگی کے حوالے سے خصوصی بیان کیا۔محفل پاک میں دربار عالیہ محمدیہ عیدگاہ شریف کے سنگیان طریقت نے بھرپور شرکت کی ۔ محفل کے اختتام پر قاری عبد الحمید جلالی نے حاضرین مجلس اور پوری امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعا کی ۔
محفل پاک کا آغاز اللہ تعالی کی بابرکت کتاب قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا
Ijaz Chaudhry
0
