سماہنی/منانہ
کم عمر موٹر سائیکل سوار منانہ جامع مسجد کے قریب ٹریفک حادثہ میں زخمی، حادثہ آمنے سامنے سے آتے تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا،
دونوں زخمی نوجوانوں کی شناخت عبداللّٰہ ولد فیاض ساکن سماہنی اور حبیب ربانی ولد خادم حسین ساکن تھاتھی کے ناموں سے ہوئی ہے،
زخمیوں کو فوری THQ ہسپتال سماہنی پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعد مزید علاج معالجے کے لئے دونوں زخمی نوجوانوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر ریفر کر دیا گیا،
