سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)اوورسیز کشمیری سماہنی چوکی کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار راجہ عاصم مقبول نے میڈیا بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق بجلی ایکسپریس فیڈر چوکی کی تبدیلی کا وعدہ ایفاء کریں

 


سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)اوورسیز کشمیری سماہنی چوکی کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار راجہ عاصم مقبول نے میڈیا بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق بجلی ایکسپریس فیڈر چوکی کی تبدیلی کا وعدہ ایفاء کریں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے احکامات کی روشنی میں بجلی ایکسپریس فیڈر چوکی تبدیلی کی منظوری و ٹینڈرنگ کے بعد اس منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے 30 اگست کی آخری تاریخ دی گئی تھی متعلقہ محکمہ نے مذکور منصوبہ پر وقتی عملدرآمد کیلئے دعائیہ تقریب منعقد کر کے بجلی کا پول نصب کرنے کیلئے محض ایک گڑھا کھود کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر لولی پاپ دینا اچھی بات نہیں تجارتی مرکز چوکی و گرد و نواح کے تاجران و عوام ایکسپریس فیڈر چوکی کی بوسیدہ اور ناکارہ لائن سے انتہائی کم ترین غیر معیاری وولٹیج اور بجلی کی بار بار آنکھ مچولی سے سخت پریشان اور سراپا احتجاج ہیں متعدد تاجران بجلی کی عدم دستیابی و غیر معیاری وولٹیج کے باعث بیروز گار ہو چکے ہیں حکومت اہلیان چوکی کو اس اذیت سے چھٹکارہ دلانے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے  وزیر اعظم متعلقہ محکمہ کی سست روی کا فوری نوٹس لے کر بجلی ایکسپریس فیڈر چوکی کی تبدیلی کے احکامات صادر فرمائیں بصورت دیگر اہلیان چوکی سخت ترین احتجاج کرینگے۔۔۔۔

جدید تر اس سے پرانی