فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی درندگی کے خلاف نکلی ہماری آج کی ریلی میں صیہونیت مخالف یہود سمیت دنیا کی ہر قوم کے لوگ موجود تھے۔ ہر گروپ نے اپنے مخصوص ثقافتی انداز میں اسرائیل کی درندگی اور اپنی اپنی قومی حکومتوں کی مڈل ایسٹ میں مسلم نسل کشی کے معاملے میں مسلسل خاموشی کی مزمت کی۔ انٹرنیشنل پولیٹکس سے واقف لوگ جانتے ہیں کہ ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیل کا حقیقی ہتھیار وہ غیرمشروط ہمدردی اور سپورٹ تھی جو اسے نان مسلم دنیا میں حاصل تھی۔ ہماری ان ریلیوں میں دنیا کی ہر قوم کے نوجوان نمائندوں کی اتنے بڑے پیمانے پر ایسی پرجوش شرکت اس امر کا ثبوت ہے کہ اسرائیل اس ہتھیار سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے، میں سامنے دیکھ رہا ہوں کہ اس ہتھیار کی غیرموجودگی میں وہ جیسے بھی جدید جنگی ہتھیار کا حامل ہو کچھ عرصے میں دشمن کے مقابلے میں آؤٹ نمبرڈ ہو جانا اسرائیل کی نہ بدل سکنے والی تقدیر ہے۔