ایک موٹر سائیکل سوار جب سیر و سیاحت کی غرض سے اپنے سامان کے ساتھ گھر سے نکلتا ہے تو وہ دیکھنے والوں کے لیے تو شائد ایک معمولی چیز ہو لیکن وہ خود میں ایک بادشاہ ہوتا ہے ۔۔ کیونکہ اب وہ چند مرلوں کے گھر سے نکل کر ایک ایسے گھر میں داخل ہو چکا ہوتا ہے ، جس کی پیمائش مرلے میں نہ کنال اور نہ ایکڑ میں بلکہ میلوں میں ہوتی ہے ۔۔
اور اس ماحول میں وہ ایک پنچھی کی طرح آزادی محسوس کرتا ہے اور جہاں دل کرے رک جاتا ہے ، کبھی ڈھابے کی چائے سے لطف اندوز ہوتا ہے تو کبھی خود کچھ پکا کر اپنا پیٹ بھر لیتا ہے ۔۔
اس کی بے فکری کا ایسا عالم ہوتا ہے کہ منچلا چاہے تو کسی روڈ کنارے مسجد میں آرام کرتا ہے اور دل کرے تو اپنا خیمہ لگا لیتا ہے۔۔
کبھی وہ ہزاروں فٹ بلندیوں پر نظر آتا ہے تو کبھی ساحل سمندر پر بیٹھا لہروں سے باتیں کر رہا ہوتا ہے ۔۔
ان بائیکرز کی کوئی ایک منزل نہیں ہوتی اور کچھ تو سرحدیں بھی کراس کر جاتے ہیں اور اس طرح لگتا ہے کہ جیسے پوری دنیا ہی ان کا گھر ہو ۔۔
تحریر ... محبوب چوہدری
