کراچی( پی آئی ڈی) 05 نومبر 2024 وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ کی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں ملاقات ہوئی


کراچی( پی آئی ڈی) 05 نومبر 2024
وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ کی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اطلاعات کے شعبے کو بہتر کرنے کیلئے محکمہ اطلاعات سندھ اور محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر کے مابین تعاون کو بڑھانے، قومی بیانیے کے فروغ سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔اس موقع پر تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔ وزیر اطلاعات سندھ نے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کو روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک پہنائی۔ ملاقات میں مولانا اعجاز محمود، ملک آصف رضا، حسن عاصم، محمد ارقم شاہ اور ولی اللہ بھی موجود تھے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر اور محکمہ اطلاعات سندھ کے مابین تعاون کو بڑھائیں گے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ محکمہ اطلاعات سندھ اور محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر باہمی تعاون کو فروغ دیکر زیادہ بہتر انداز میں تشہیر کر سکتے ہیں۔ قومی بیانیے کے فروغ کے لیے باہمی رابطہ کاری کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کیوجہ سے محکمہ اطلاعات کی ذمہ داریاں اور چینلجز بڑھ گئے ہیں۔ محکمہ اطلاعات آزاد کشمیر سندھ کے محکمہ اطلاعات کے کامیاب تجربات سے استفادہ کریگا۔
***

 

جدید تر اس سے پرانی