اسلام آباد( )16 نومبر 2024ء صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صدارتی مشیر چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات



صدارتی سیکرٹریٹ،ایوان صدر،کشمیر ہاؤس،اسلام آباد
16-11-2024
٭٭٭٭٭٭
نیوز:01
اسلام آباد( )16 نومبر 2024ء
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صدارتی مشیر چوہدری محمد محبوب ایڈووکیٹ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے دو روزہ دورہ کوٹلی کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی جبکہ پروگرام کے مطابق صدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری مورخہ20نومبربروز بدھ اپنے دو روزہ دورے پر کوٹلی پہنچیں گے۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے دورہ کوٹلی کے دوران 20نومبر کو دوپہر 2بجے کیپٹن ہاؤس منڈی پیراں (کوٹلی)کے مقام پر میئر کوٹلی چوہدری محمد تاج کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا خطاب سننے کے لئے کوٹلی کے عوام میں خاصہ جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں تیاریاں عروج پر ہیں۔ اپنے دورہ کوٹلی کے دوران صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 21نومبر بروز جمعرات کو صبح11بجے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کوٹلی سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے جبکہ بعد ازاں 12بجے دن یونیورسٹی آف کوٹلی کے پانچویں سالانہ کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے دورہ کوٹلی کے دوران مختلف عوامی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
٭٭٭٭٭
نیوز:02
اسلام آباد( )16 نومبر 2024ء
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنماء و سابق اپوزیشن لیڈر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار قمر الزمان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنماء و سابق اپوزیشن لیڈر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار قمر الزمان نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اورپاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنماء و سابق اپوزیشن لیڈر سردار قمر الزمان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
٭٭٭٭٭
نیوز:03
اسلام آباد( )16 نومبر 2024ء
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کیلگراں منجہوتر کے مقام پرٹریفک حادثہ میں جان کی بازی ہارنے والوں پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ٹریفک حادثہ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جان کی بازی ہارنے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اورجملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لئے موثر اور جامع اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کرے۔


 

جدید تر اس سے پرانی