جموں: انڈین سیکورٹی فورسز نے بدھ کو جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے قریب مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا، سیکورٹی حکام نے بتایا۔
راشٹریہ رائفلز کے دستوں نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ کچھ لوگوں کی مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد مینڈھر سیکٹر میں بہاری رکھ جنگل اور اس سے ملحقہ دیہاتوں کو گھیرے میں لے لیا، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ دہشت گرد ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کاسبلاری بریلا، ہنڈائی گلی اور قریبی منکوٹ کے ملحقہ علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔
حکام کے مطابق ابھی تک مشتبہ دہشت گردوں سے کوئی ٹاکرا نہیں ہوا ہے۔
