سماہنی آزاد کشمیر (نامہ نگار// اسحاق چوہدری) سماہنی مین شاہراہ جموں پر موٹر سائیکلوں میں تصادم 4نوجوان شدید زخمی ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر ریفر کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سرسالہ کے کے مقام پر دو موٹر سائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس کے باعث موٹر سائیکلوں پر سوار سرسالہ کے رہائشی زین ولد عمر حیات صفیان ولد سجاد جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوار عمر ولد مظفر اقبال اور حسن افتخار ساکنان گڑھا ملکاں شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی پہنچایا گیا جہاں فوری طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر ریفر کر دیا گیا ادھر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ضروری معلومات حاصل کیں اور رپورٹ درج کر لی گئی
سماہنی آزاد کشمیر (نامہ نگار// اسحاق چوہدری) سماہنی مین شاہراہ جموں پر موٹر سائیکلوں میں تصادم 4نوجوان شدید زخمی
Ijaz Chaudhry
0
