وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کا کہنا ہے کہ گالیوں کا جواب گالم گلوچ سے نہیں دیتے بلکے عملی کام سے دیتے ہیں ، راجمحل کو تاریخ میں پہلی بار دو ڈگری کالج مل گے، بچے اور بچیاں جب تعلیم یافتہ ہوں گی راجمحل ترقی کرے گا، قوموں کی ترقی کا راز تعلیم میں پوشیدہ ہے،
اللہ نے مجھے موقع دیا اور عوام کی خدمت کا مشن لے کر آیا تھا اور اللہ کے فضل کرم سے اس وقت راجمحل میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے عوام نے مجھے ووٹ دیے ہی اس لیے کے دیے کےاپنی پسماندگی دور کر سکیں،
جو لوگ میری مخالفت کرتے ہیں وہ میری نہیں ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کرتے ہیں، مخالفین اس وقت پریشان ہیں کے راجمحل میں ترقی کیوں ہو رہی ہے، سڑکیں کیوں بن رہی ہیں، کالج کیوں بن رہے ہیں، مخالفین لوگوں کو بنیادی سہولیات دینے سے پریشان ہیں. ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گا. اس قبل راجمحل کے ساتھ کیا ہوا لوگوں کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا اور ان کو بنیادی سہولیات نہیں دی گئی، بتایا جائے ان لوگوں کا کیا قصور تھا ووٹ لینے والے لوگوں کو سہولیات کیوں نہیں دے سکے
