سماہنی۔بھمبر(سٹاف رپورٹر) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف حلقہ سماہنی میجر ریٹائرڈ چوہدری طارق محمود۔سینئر نائب صدر چوہدری شاہ ولی کی چوکی میں ڈیلی کشمیر آن لائن کے مرکزی آفس میں آمد



سماہنی۔بھمبر(سٹاف رپورٹر) چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف حلقہ سماہنی میجر ریٹائرڈ چوہدری طارق محمود۔سینئر نائب صدر چوہدری شاہ ولی کی چوکی میں ڈیلی کشمیر آن لائن کے مرکزی آفس میں آمد اس موقع پر بانی چیئرمین ڈیلی کشمیر آن لائن اعجاز چوہدری۔چیف ایڈیٹر چوہدری وجاہت حنیف۔چیف ایگزیکٹو بلاول عنصر نے سیاسی شخصیات کی تشریف آوری پر بھرپور خیر مقدم کیا اس موقع پر میجر ریٹائرڈ چوہدری طارق محمود اور چوہدری شاہ ولی نے ڈیلی کشمیر آن لائن کی جملہ ٹیم کو بیک وقت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے کامیاب اجراء پر دلی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی کشمیر آن لائن ٹیم کی طرف سے بیک وقت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی کامیات اشاعت عظیم کانامہ اور اہلیان سماہنی کیلئے اعزاز کی بات ہے ہم اس اقدام کو بھرپور سراہتے ہیں اور جملہ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں توقع کرتے ہیں کہ ڈیلی کشمیر آن لائن ہمیشہ مثبت و تعمیری سوچ کے ساتھ حق سچ پر مبنی تحقیقی صحافت کو فروغ دیتے ہوئے پسے طبقات کی بھرپور ترجمانی کا حق ادا کرتے ہوئے مظلوم کی داد رسی اور عوامی اجتماعی علاقائی و ریاستی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دینے سے کبھی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کو اولین ترجیعات میں رکھیں گئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرینگے ڈیلی کشمیر آن لائن ٹیم نے معزز مہمانان کی تشریف آوری کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔۔۔۔
 

جدید تر اس سے پرانی