(علم ادب اور سندھ)
تحریر_زیب بنگلانی۔
سندھ کے مشہور سُگهڑ اور علم ادب کے ماہر تاج محمد ولد محمد ہاشم ہالیپوٹو 10 ستمبر 1956 کو پرانی شادی پلی، تعلقہ پتھوری، ضلع عمرکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم پرانی شادی پلی سے حاصل کی جبکہ میٹرک کا امتحان شاہ ولی اللہ ہائی سکول میرپورخاص سے پاس کیا۔ ان کی علمی و ادبی تربیت ان کی ناناحاجی علی محمد ہالیپوٹو نے کی جو خود علم و ادب کے ماھر اور عالم تھے۔ تاج محمد کو زیادہ تر سندھ کی تمام سندھی ہندی اردو اور ان زبانوں کے ھزاروں شعر بر زباں یاد تھے۔ وہ سنگر اور لوک ادب کی دوسری صنفوں کے اچھے شاعر تھے۔ محقق اور مورخ مرحوم معمور یوسفانی شاعری میں ان کے استاد تھے۔ 29 مارچ 2008 کو ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ نے پرانی شادی پلّی میں مرحوم عبدالرحمن مہیسر کے بعد انہیں سندھ کے 'سُگهڑوں کے بیتاج بادشاھ ' کے اعزاز سے نوازا۔ شاعری اور مضامین مختلف رسائل اور اخبارات میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ وہ ایک معروف عالم بھی تھے اور طورم لائبریری میں مخطوطات اور سندھی کتابوں کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ انہیں اپنی فنی پہچان کے لیے بہت سے باوقار ایوارڈز، شاہ لطیف ایوارڈ، محمد ملوک عباسی ایوارڈ اور دیگر تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔ ان کا انتقال یکم نومبر 2023 کو آبائی گاؤں میں ہوا۔

