سماہنی۔بھمبر(راجہ نوید بشیر)سب ڈویژن سماہنی کا ایک اور اعزاز
ڈیلی کشمیر آن لائن کا مرکزی دفتر چوکی میں قائم باضابطہ افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر پیر سید مظہر سعید شاہ اور ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اس موقع پر وزیر حکومت پیر مظہر سعید شاہ نے خیر و برکت کامیابیوں و کامرانیوں کیلئے خصوصی اجتماعی دعا کروائی اس موقع پر وزیر حکومت پیر مظہر سعید شاہ۔ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی۔چیف ایڈیٹر ڈیلی کشمیر آن لائن اعجاز چوہدری، چیف ایڈیٹر وجاہت حنیف، چیف ایگزیکٹو بلاول عنصر نے مل کر افتتاحی تقریب کا کیک کاٹا اس موقع پر میڈیا ٹیم ڈیلی کشمیر آن لائن نے اخبار کی اشاعت کے حوالے سے تحریک آزادی کشمیر اور قومی و ریاستی ذمہ داریوں۔اور ملکی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالہ سے اس کی اہمیت و افادیت۔اہداف اور مقاصد پر تفصیلی اگاہ کیا وزیر حکومت پیر مظہر سعید شاہ۔ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی و دیگر شرکاء نے کشمیر آن لائن کی میڈیا ٹیم کو دلی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عملی زندگی کو اپنا کر احکامات الہی کے نفاذ کے بغیر دنیا کا کوئی معاشرہ بھی نہ ترقی کر سکتا ہے اور نہ ہی دین اسلام کو بیرونی سازشوں کے نتیجے میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے دور جدید میں دشمن جدید ٹیکنالوجی کے بعد اس سے آگے کا سوچ رھا ہے حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی مختلف جنگیں مختلف حکمت عملی سے لڑیں اور کامیابی مقدر ٹھہری دوران تقریب کہاکہ امید واثق ہے کہ یہ دفتر آج جدید دور میں سوشل میڈیا پرتحریک آزادی کشمیر کے حوالےسے موثر و توانا آوازبنے گا۔آج کے مسلمان کو آن لائن میڈیا کے ساتھ ساتھ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی جانب بھی جانا ہوگا ۔اطلاعات کا نظام آقائے دوجہاں کے دور سے ہے۔آج کے مسلمان کو دور جدید کے مطابق دشمن کی چالوں سے نمٹنے کے لیےجنگی حکمت میں آقائے دوجہاں کی حکمت عملی کے مطابق چلنا چاہیے یہ مقدس پیشہ ہے۔آقاکے دور میں بھی یہ شعبہ پوری طرح قائم تھا آج کا دشمن نوجوانوں کو فکری طور پرانتشار کا شکارکرکے متاثر کررہاہے۔ ذہنی و فکری طور پرمتاثر کرنے کے لیےاس جدید ٹیکنالوجی کواستعمال کررہاہے۔تحریک آزادی کشمیر میں آپ لوگ کردار ادا کریں۔سچ بولنے پر سب آزاد ہیں۔ذہنی انتشار سے بچائیں۔آپس میں اتحاد اتفاق سے مقبوضہ کشمیرو امت مسلمہ کا مقدمہ لڑیں،اللہ کے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دورمیں بتایاکہ یہ لوگ پراپیگنڈہ سے ہمارے قبائل کومتنفر کریں گے تو آپ آج دشمن کی سازشوں کو سمجھ کر ٹیکنالوجی سے پراپیگنڈہ کامقابلہ کریں موجودہ نازک دور میں امت مسلمہ کو اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ ڈیلی کشمیر آن لائن تحریک آزادی کشمیر کو اولین ترجیعات میں رکھتے ہوئے ملکی و ریاستی سطح پر مثبت و تعمیری سوچ کے ساتھ پسے طبقات کی بھرپور ترجمانی کا کردار ادا کرتے ہوئے حق سچ پر مبنی تحقیقی صحافت کو فروغ دیتے ہوئے بھرپور مسائل اجاگر کرے گا اس موقع پر ضلعی آفیسر اطلاعات عدنان مختار۔ صحافتی شخصیات مدثر پاشا۔راجہ نوید بشیر۔صدر انجمن تاجران سماہنی راجہ عابد اسلم۔سجاول عنصر، اساتذہ اکرام چوہدری افتخار، چوہدری ریاض، چوہدری اسرار سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔۔۔۔۔
