میرپور(پی آئی ڈی// ڈیلی کشمیر آن لائن )11دسمبر 2024
آزادکشمیر کے وزیر صنعت وتجارت، ترقی نسواں، معدنی وسائل، سمال انڈسٹری کارپوریشن و چیئرمین الاٹمنٹ کمیٹی راجہ محمد صدیق کی زیر صدار ت الاٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم نمبر1 درسمال انڈسٹریل اسٹیٹ میرپور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹریٹ صنعت وتجارت آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر خالد محمود مرزا، ڈائریکٹر صنعت وتجارت امجد محمود مغل، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزعمر شہزاد جرال کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر صنعت وتجارت مظفرآبادراجہ جاوید انور، ڈپٹی رجسٹر ار آف کمپنیز میرپور سردارمحمدسرفراز خان، ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز نیو انڈسٹریل ایریا میرپورمحترمہ فرزانہ بشیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ہیڈکوارٹر) میرپور غلام عائشہ صدیقہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریل اسٹیٹ بھمبر،طاہر اقبال،ا سسٹنٹ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریل اسٹیٹ میرپور، محمد اشرف خان، صنعتی ترقیاتی آفیسر کوٹلی زاہد محمود قریشی، اسسٹنٹ انجینئر انڈسٹریز میرپور راجہ وسیم افضل، سپرنٹنڈنٹ محکمہ صنعت وتجارت میرپور چوہدری محمد اصغرنے شرکت کی۔
وزیر صنعت وتجارت نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اوورسیز کشمیریوں اور سرمایہ کاروں کے لیے آزادکشمیر اور بالخصوص انڈسٹریل زون میرپور کاماحول نہایت ہی سازگار ہے۔اوورسیز سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں تاکہ خطہ میں معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوسکے اور خطہ سے بے روزگاری کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکے۔ انھوں نے کہا کہ صنعتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت اقتصادی ترقی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صنعتکاروں کے مسائل کے حل اور بند صنعتی یونٹس کو ہر حالت میں پیدواری صلاحیت میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
